چیئرمین زکواة کمیٹی اٹھمقام غریبوں کی رقم لے کر فرار

پیر 2 مارچ 2015 16:55

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) چیئرمین زکواة کمیٹی اٹھمقام غریبوں کی رقم سیاسی رشوت سمجھ کر لے کر فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نگدر کسب پورہ کا چیئرمین زکواة محمد منیر مستحقین زکواة کی ایک لاکھ اٹھائیس ہزار کی رقم بنک سے نکلوا کر مستحقین زکواة میں تقسیم کرنے کے بجائے رقم لے کر فرار ہو کر راولپنڈی پہنچ گیا ہے مستحقین زکواة کو کہا گیا ہے کہ ابھی ان کی رقم نہیں آئی ہے مذکور طویل عرصہ سے راولپنڈی میں ہوتا ہے حکومت نے سیاسی بنیادوں پر چیئرمین بنایا تھا مذکور نے راولپنڈی سے آکررقم بنک سے نکلوا کر مستحقین زکواة میں رقم تقسیم کرنے کے بجائے رو پوش ہو کر راولپنڈی پہنچ گیا ہے جس سے مستحقین زکواة میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ارباب اختیار سے چیئرمین مذکور کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔