ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ ایسوسی ایشن کا گوادر کاشغر روڑ کے نقشے سے ڈیرہ اسماعیل خان روٹ کی تبدیل اور واپڈا پیسکو کی جانب سے 18گھنٹوں کی نارو ا لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہنگامی اجلاس

پیر 2 مارچ 2015 17:38

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ 2015ء ) ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ ایسوسی ایشن کا گوادر کاشغر روڑ کے نقشے سے ڈیرہ اسماعیل خان روٹ کی تبدیل اور واپڈا پیسکو کی جانب سے 18گھنٹوں کی نارو ا لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہنگامی اجلاس ،واپڈا حکام کو دو دن کا الٹی میٹم بدھ کے روز عدالتوں کے بائیکاٹ اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیکر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس شجاع ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ بار کے صدر اختر حسین قریشی نے کی ہنگامی اجلاس سے جماعت اسلامی کی ضلعی امیر زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ کے پی کے بار کونسل کے رکن حشمت نواز ایڈوکیٹ ،محسن علی ایڈوکیٹ،عبدالاسلام ایڈوکیٹ ،جمال عبدلناصر ایڈوکیٹ ودیگر عہدیداروں نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں واپڈا کی جانب سے 18گھنٹوں کی بے تحاشہ اورناروا لوڈشیڈنگ کو ظالمانہ اور عوام کش قرار دیتے ہوئے اسے فلفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔کاروابار زندگی مفلوج ہو چکا ہے کوئی کا م انجام نہ پارہا مزدور وں کو روٹی کے لالے پڑچکے ہیں دفتری امور ٹھپ ہیں عدالتوں میں ریکارڈ فراہم نہ کر سکنے سے سائلین اور وکلاء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس لئے اگر واپڈا پیسکو نے لوڈشیڈنگ کا شیڈول تبدیل نہ کیا تو دو دن کی مہلت دے رہے ہیں ۔اور بدھ کے روز عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے اور واپڈا حکام چیف ایگزیکٹوپیسکو ۔چیف ڈائریکٹر پی ڈی سی اور وفاقی وزیر شیر عابد علی کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے۔اور زمہ داران کے خلاف رٹ دائر کریں گے۔وکلاء نے وفاقی حکومت سے کاشغر روٹ میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔اجلاس کے بعد وکلاء نے شجاع ہال کے بائر احتجاج بھی ریکارڑ کرایا۔

متعلقہ عنوان :