سرگودھا ، پنجاب ایگزامینر کمیشن کے تحت آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ،

25 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں ، صوبہ بھر میں 5 ہزار سے زائد امتحانی مراکز قائم

پیر 2 مارچ 2015 19:07

سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء ) پنجاب ایگزامینر کمیشن کے تحت آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے امتحانات میں 25 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں صوبہ بھر میں 5 ہزار سے زائد امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ‘ حکومت کی جانب سے ضلع کی سطح پر آٹھویں اور پانچویں جماعت کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا کلاس پنجم کے امتحانات میں کئی مراحل پر مشکلات دیکھی گئیں اب آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوچکے ہیں گزشتہ ہفتہ کے روز پنجاب ایگزمی نیشن کمیشن کے تحت صوبہ بھر میں 5 ہزار سے زائد سنٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں پر 5 ہزار سپرنٹنڈنٹ‘ 5 ہزار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ‘ 11 ہزار کے قریب عملہ تعینات کیا گیا ہے اس کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی امتحانی مراکز پر سکیورٹی کے انتظامات پر ہائی الرٹ رہی ‘ پنجاب ایگزامی نیشن کی جانب سے گزشتہ روز ہونیوالے سائنس کے پرچے صبح دس بجے ہی بنائے گئے سنٹروں پر بھجوادیئے گئے تھے جبکہ حکومت کی جانب سے صبح 4 بجے سرگودھا کو سائنس کا پرچہ بھجوایا گیا تھا ضلع سرگودھا میں آٹھویں جماعت کیلئے 246 امتحانی سنٹر بنائے گئے ہیں جبکہ ضلع بھر کے 38 ہزار کے قریب طلباء و طالبات سالانہ امتحانات میں شرکت کررہے ہیں امتحانی مراکز پر 2000 محکمہ تعلیم کا عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے ‘ ڈی او ایجوکیشن اللہ رکھا نے بتایا کہ سرگودھا کے بنائے گئے 246 مراکز پر صبح 10 بجے تمام سپرنٹنڈنٹس کو سوالیہ پرچہ جات پہنچا دیئے گئے تھے ‘ جہاں پر نگران عملے کی نگرانی میں یہ پرچہ لیا گیا امتحانی مراکز کے ارد گرد پولیس کیساتھ ساتھ سکولوں کی جانب سے بھی سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے‘ پرچہ دن 2 بجے سے شام 4:30 بجے تک لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :