مقبوضہ کشمیر میں اراکین اسمبلی کا بھارت سے افضل گورو کی باقیات لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ

پیر 2 مارچ 2015 19:38

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں اراکین اسمبلی نے بھارت سے افضل گورو کی باقیات لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پی ڈی پی کے محمد خلیل بندھ،ظہور احمد میر،راجہ منظور احمد اور دیگر پر مشتمل اراکین اسمبلی کے ایک گروپ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی پی کا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ افضل گورو کی پھانسی انصاف کا قتل ہے کیونکہ اس پھانسی کے حوالے سے قانونی لوازمات کو پورا نہیں کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ افضل گورو کی پھانسی انتہائی قابل مذمت ہے،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت افضل گورو کی باقیات لواحقین کے حوالے کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے اس اقدام کو عملی جامہ پہنائے ۔۔