جنرل موسیٰ خان ڈگری کالج بوائز اور حسن موسیٰ گرلز ڈگری کالج میں ایم اے اور ایم ایس سی کلاسز کا انعقاد کیا جائے،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا مطالبہ

پیر 2 مارچ 2015 22:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں محکمہ تعلیم اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جنرل موسیٰ خان ڈگری کالج بوائز اور حسن موسیٰ گرلز ڈگری کالج میں ایم اے اور ایم ایس سی کلاسز کا انعقاد کیا جائے۔گریجویٹ طلباء و طالبات صوبے اور شہر کے نامساعد حالات میں بلوچستان یونیورسٹی نہیں جاسکتے۔ایم اے اور ایم ایس سی کلاسز کے انعقاد سے ان طلباء و طالبات کے تعلیمی تسلسل بھی متاثر نہیں ہوگی۔

ان کا تعلیمی سال کوبھی ضائع ہونے سے روکا جاسکتاہے اور نئے ہونہاراور قابل طلباء و طالبات کو بھی اعلیٰ تعلیم میسر ہوگی۔وزیرا علیٰ کے تعلیم کے بارے میں وعدوں کے مطابق جنرل موسیٰ خان بوائز ڈگری کالج اور حسن موسیٰ گرلز ڈگری کالج میں بھی ایم اے اور ایم ایس سی کلاسز کا انعقاد وقت اور حالات کے ضرورت کے مطابق ایک انتہائی ضروری امر ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ بلوچستان پہلے سے کئی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے،لیکن ان مشکلات کو معیاری تعلیم سے ہی دور کی جاسکتاہے۔

مذکورہ بوائز اور گرلز کالجز میں اعلیٰ کلاسز کا انعقاد بھی صوبہ اور شہر میں کے بہتری ہی میں ہے۔بیان میں محکمہ تعلیم اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبہ اور شہر کی مخدوش صورتحال کو مدنظر رکھ کر، جلد از جلد جنرل موسیٰ بوائز ڈگری کالج اور حسن موسیٰ گرلز ڈگری کالج میں ایم اے اور ایم ایس سی کے کلاسز کا انعقاد شروع کیا جائے تاکہ ان طلباء و طالبات کے تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔