ہالی ووڈ فلم” فوکس “نے امریکی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

ق

منگل 3 مارچ 2015 12:16

ہالی ووڈ فلم” فوکس “نے امریکی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ہالی ووڈ فلم فوکس امریکی فلم بینوں کا فوکس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، امریکی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑدیئے۔

(جاری ہے)

رومینٹک کامیڈی ڈرامہ نے امریکی فلم بینوں کی جیب سے ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر بٹور لئے،فوکس کی کہانی فوکس کرتی ہے ایک ایسے جعل ساز پر جورقم امیروں سے بٹورتا ہے ،ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں ول اسمتھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے- مارگٹ روبی،روڈریگو سینیٹیرو،گیرالڈ میکرانے اور رابرٹ ٹیلر بھی فلم میں جلوہ گر ہیں ۔فلم ستائیس فروری کوسینما گھروں میں ریلیز کی گئی، اب تک ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔