حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر ہزاروں فلسطینیوں کا مصر کے خلاف احتجاج

منگل 3 مارچ 2015 16:30

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) مصری عدالت کی جانب سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے مصر کے خلاف احتجاج کیا،حماس نے مصری عدالت کی جانب سے حماس گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کو خطرناک قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر ی عدالت کی جانب سے حماس کو دہشتگرد تنظیم قراردینے کے فیصلے کے خلاف فلسطینیوں نے مصر کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ مصری عدالت کے اس فیصلے سے ان کی دل آذاری ہوئی ہے اور مصری حکام کو بغیر ثبوت کے ایسا فیصلہ نہیں دینا چاہیے تھا۔ دارالحکومت میں عدالت نے حماس کے ملٹری ونگ کے خلاف وہی ڈسکرپشن استعمال کیا جو جنوری میں استعمال کیا گیا تھا۔ حماس غزہ کے علاقے پر کنٹرول رکھتی ہے اور اس فیصلے کے ممکنہ طور پر اثرات پڑیں گے۔ حماس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حیرت انگیز ہے جس سے دھچکہ لگا۔غزہ میں ہزاروں افراد نے مصری عدالت کے اس فیصلے کے خلاف ریلی میں حصہ لیا جس میں حماس لیڈر مشیرالمصری نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :