Live Updates

چودھری مقصود کی تحریک انصاف میں شمولیت سے دلی خوشی ہوئی، جھوٹوں، منافقوں کے ٹولے کو چھوڑ کر باضمیر، غیرتمند لوگوں کے قافلے میں شامل ہوگئے، بیرسٹر سلطان

منگل 3 مارچ 2015 17:42

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) چوہدری اشرف کے قریبی ساتھی چوہدری مقصود آف جادہ PTIمیں شامل۔ جادہ کی گلیوں میں سونامی کی لہریں داخل۔ مخالف امیدوارکے سب سے انفارم کھلاڑی کی وکٹ PTIوالے لے اڑے۔ چوہدری مقصود آف جادہ کی PTI میں شمولیت کے بعد مخالفین کا جادہ سے مکمل صفایا۔ جادہ میں جلسہ نما انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ چوہدری مقصود آف جادہ کی تحریک انصاف میں شمولیت سے دلی مسرت ہوئی۔

چوہدری مقصود جھوٹوں، منافقوں کے ٹولے کو چھوڑ کر باضمیر اور غیرمند لوگوں کے قافلے میں شامل ہو گیا ہے۔ جادہ اب پی ٹی آئی کا مضبوط قلعہ بن گیا ہے۔ چوہدری مجید اب اس قلعے میں نقب زنی نہیں کر پائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن مہم جیسے جیسے آگے بڑ ھ رہی ہے لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم میرپور میں بیٹھ کر لوگوں کو بلیک میل کر کے انھیں پیپلز پارٹی میں شامل کررہے ہیں،میرپور کے غیرمند لوگوں کو کہتا ہوں کہ وہ مجید کی بلیک میلنگ میں نہ آئیں۔

یہ بزدل شخص ہے کسی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ تحریک انصاف جرت مند لوگوں کی جماعت ہے۔ ہم اپنے ہر کارکن کو ہر محاذ پر اور ہر مقام پر مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔ ہمارے کارکنوں کو اس بات کی تسلی ہونی چاہیے ۔جادہ کے مسائل برسراقتدار آکر ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ چوہدری مقصود آف جادہ نے اس موقعے پر اپنی تقریر کے دوران کہا کہ آج میں اپنے کنبے ،قبیلے اور تمام ساتھیوں کے ہمراہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

مخالفین دیکھ لیں جان لیں اور سن لیں کہ آج چوہدری مقصود پی ٹی آئی میں شامل ہو گیا ہے۔ آج کے بعد جادہ میں پی ٹی آئی کے ترانے گونجیں گے مخالفین کو میٹنگ کرنے کے لیے کسی کے گھر جگہ نہیں ملے گی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گزشتہ الیکشن میں جادہ سے ہارے تھے اس بار وہ بھاری اکثریت سے جادہ کا پولنگ اسٹیشن ون کریں گے۔ ریٹائرڈی آئی جی چوہدری محمد رفیق، سابق کونسلر چوہدری خادم، چوہدری قاسم، چوہدری رزاق اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

جبکہ چوہدری محمود،چوہدری نعیم، چوہدری مطلوب اس موقع پر متحر ک رہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سی فور میں حاجی ابراہیم کی رہائش گاہ پر ایک انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں اس وقت تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت برسراقتدار ہے۔ بد عنوانی، میرٹ کی پامالی،ناانصافی،اقرباپروری اپنے نکتہ عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ریاست وسائل کو دونوں ہاتھوں سے بے دریغ لوٹا جارہا ہے۔

لوگ مجید کی کرپٹ حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ اسی وجہ سے آزادکشمیر کے اندر لوگ آئے روز سینکڑوں کی تعداد میں پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے۔ ہم آزاد کشمیر میں اپنے قائد عمران خان کے نظریات وافکار کی روشنی میں ایک فلاحی حکومت کا قیام چاہتے ہیں۔ تانکہ آزادکشمیر کے لوگوں کی حالت زار کو بدلا جاسکے۔ انتخابی میٹنگ سے سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرچوہدری سلطان آف سنگھوٹ،حاجی ابراہیم،مرزابشارت،مرزااعجازاور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :