کوٹلی، 6ماہ قبل ہونیوالے نوجوان کا قاتل گرفتار

بدھ 4 مارچ 2015 16:07

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) چھ ماہ قبل رات کی تار یکی میں نا معلوم قاتل کے ہا تھوں قتل ہو نے والے زاہد نا می نوجوان کا قاتل کوٹلی پولیس نے گر فتار کر لیاتفصیلات کے مطا بق 28اگست کو مقتول زاہد کو گھر جاتے ہو ئے نامعلوم حملہ آور نے خنجر کے وار سے حملہ کر کے شدید زخمی کر کے موقع سے فرار ہو گیا تھا زخمی نوجوان زخموں کے تاب نہ لاتے ہو ئے روالپنڈی جاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا تھا ایس ایچ او تھانہ کوٹلی عنصر علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھ ماہ کے بعد نا معلوم قاتل ملزم اعجاز ولد سید اکبر ساکن لاہور حال کوٹلی منڈی کو شک گزرنے پر حراست میں لیا تو ملزم نے دوران تفتیش بتایا کے اس نے مقتول کے بیس ہزار روپے قرض دینے تھے مقتول بار بار روپے منگتا تھا جس پر اس کو ڈرانے کے لیے حملہ کیا تھاملزم کے اعتراف جرم کے بعد ایس ایس پی کوٹلی پر یس کانفرنس میں ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر تے ہوے بتایا کہ گمنام قتل ٹریس کر نا مشکل کام ہو تا ہے لیکن ایس ایچ او اور اس کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کر تا ہوں جن کی کڑی محنت نے گمنام قاتل کو پکڑ کر قانون کے کٹہڑے میں لا گھڑا کیا پر یس کا نفرنس کے دوران مقتول کے ورثاء بھی موجود تھے۔