سرمایہ دارحکمران مزدوروں کااستحصال کرنے سے بازرہیں، ہمارے مزدور،محنت کش اورکسان چکی کے دوپاٹوں کے درمیان پس رہے ہیں،حکومت پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کرے
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ء محمد اشرف بھٹی کا بیان
بدھ 4 مارچ 2015 17:38
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء )پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ء محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سرمایہ دارحکمران مزدوروں اورکسانوں کااستحصال کرنے سے بازرہیں،ان بیچاروں کوزندہ درگورنہ کیا جائے۔مہنگائی سے بڑے بڑے سرمایہ دار اورصنعتکارفائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ عام آدمی بے موت ماراجاتا ہے۔ غیورمزدور،محنت کش اورکسان اپنی قوت برداشت سے زیادہ مہنگائی کابوجھ اٹھاسکتے ہیں اورنہ حکومت کی زیادتی برداشت کر نا ان کے بس میں ہے ۔
ان بیچاروں کو ریلیف کے نام پرہربار دھوکادیا گیا ۔حکومت مہنگائی کے سدباب کیلئے عام دکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کی بجائے بڑے بڑے ٹریڈرز پرہاتھ ڈالے جواجناس کی قیمت مقررکرتے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے دباؤکی بدولت حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھانے کارسک نہیں لیا ،حکومت پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کرے ۔(جاری ہے)
بدھ کو اپنے ایک بیان میں محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کایوٹیلیٹی سٹورزکوچینی پرسبسڈی نہ دینا غریب پرخودکش حملے کے مترادف ہے ۔
افسوس پاکستان کی حکمران اشرافیہ کوناداراورمفلس طبقات کی مشکلات کااحساس تک نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام پران کی قوت برداشت سے زیادہ بوجھ ڈالناانتہائی ظلم اورزیادتی کے زمرے میں آتا ہے۔حکومت کی طرف سے عوام کیلئے ریلیف پیکیج محض اعلانات تک محدودہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی سے ملک میں پسماندگی اورناخواندگی مزیدبڑھ گئی ۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پرمجبورہوگئے جبکہ حکمران صرف وہ منصوبہ بناتے ہیں جہاں سے انہیں زیادہ سے زیادہ کمشن ملے ۔ لاہورمیں میٹروبس منصوبہ کی بدترین ناکامی کے باوجود راولپنڈی سے اسلام آباد تک میٹروبس شروع کرنے اوراب ملتان میں میٹروبس منصوبہ بنانے کااعلان عوام کے زخموں پرنمک چھڑکنے والی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکرعوامی فلاحی منصوبوں پرکام کرے گی جس سے عام آدمی کامعیار زندگی بلندہوگا ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.