آصف زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں سے پیپلز پارٹی سینٹ الیکشن میں حیران کن کامیابی حاصل کرے گی،چیئرمین سینٹ بھی پیپلز پارٹی کا منتخب ہوگا
سیکریٹری انفارمیشن پی پی جنوبی پنجاب شوکت محمود بسراء ا ور سلیم بھٹی کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 4 مارچ 2015 17:38
بہاولپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) سیکریٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب شوکت محمود بسراء ا ورسیکریٹری انفارمیشن ضلع بہاولپور محمد سلیم بھٹی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں سے پیپلز پارٹی سینٹ الیکشن میں حیران کن کامیابی حاسل کرے گی،چیئرمین سینٹ بھی پیپلز پارٹی کا منتخب ہوگا۔بدھ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور جمہوری قوت ہے جو پاکستان کے آئینی ،سیاسی اور جمہوری اداروں کے استحکام اور مظبوطی کے لئے کوشاں ہے۔
ملک دشمن سامراجی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف سازشیں کرتی رہتی ہے بد قسمتی سے ہمارے ملک کاجاگیردار،سرمایہ داراور نام نہاد مذہبی انتہا پسند ٹولہ ان سازشی قوتوں کا آلہ کار بن کر مختلف ناموں سے اپنی عوام دشمن گھناؤنی کاروائیوں میں لگا رہتا ہے ۔(جاری ہے)
لیکن پاکستان کی تار یخ گواہ ہے کہ ہمارے وطن عزیز کے غریبوں،کسانوں،مزدوروں اور دانشوروں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ ملکر ان ملک دشمن قوتوں کو شکست دی ہے۔
آج بھی آصف علی ذرداری اور بلاول بھٹو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے وژن کے مطابق بھٹو ازم کے ذریعے پاکستان کے سیاسی،سماجی۔جمہوری اور آئینی اداروں کے استحکام کے لئے عوامی قوتوں کے ساتھ ملکر جدوجہد کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مخدوم سید احمد محمودصدرجنوبی پنجاب اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے جنوبی پنجاب میں پارٹی کو گھر گھر منظم کرنے کے لئے متحرک ہوکر کام کررہے ہیں اپنی آمد پر مخدوم احمد محمود نے گلی گلی کارکنوں کے گھروں میں جا کر پارٹی کارکنوں اور عوام میں ایک نئی لگن ،جوش ،جذبہ اور حوصلہ پیدا کردیا ہے۔ہم اپنی تنظیمی صلاحیتوں کو منظم کرکے جنوبی پنجاب کے گھر گھر میں بھٹو ازم کا پیغام پہنچائیں گے۔اس موقع پر بلال بھٹی ایڈووکیٹ،کوثر بھٹی ایڈووکیٹ،محمد آصف بھارا ایڈووکیٹ۔سید اشفاق حسین بخاری ایڈووکیٹ،اختر ہاشمی ایڈووکیٹ،ملک شبیر اختر ایڈووکیٹ،حافظ محمد اصغر ایڈووکیٹ میاں محمد ریاض،محمد سمیع شاہین اور دیگر بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.