بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر سارک یاتر اکے سلسلے میں افغانستان پہنچ گئے

بدھ 4 مارچ 2015 21:59

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر سارک یاترا کے سلسلے میں پاکستان کے دورے کے بعد افغانستان پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل پہنچنے پر بھارتی سیکرٹری خارجہ کا استقبال ائیرپورٹ پر اعلیٰ افغان حکام اور بھارتی ہائی کمشنر عمار سنیاگھ نے کیا۔ اپنے اس دورے کے موقع پر بھارتی سیکرٹری خارجہ اپنے افغان ہم منصب ‘ صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :