پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے جعلی ڈگری اورجعلی رجسٹریشن کے حامل بیس جعلی ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے
بدھ 4 مارچ 2015 23:41
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پشاور ، مردان ، ہنگو ، چھوٹا لاہورصوابی ، تخت بھائی میں جعلی ڈگری اورجعلی رجسٹریشن کے حامل بیس جعلی ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ۔جبکہ ڈبگری گارڈن ، ورسک روڈ ، بورڈ میں جعلی ڈگریوں کے ڈاکٹروں کے بارے میں چھاپوں کے سلسلے کے لئے خفیہ انتظامات شروع کردیئے ہیں جبکہ جعلی ڈگریوں ،افغان ڈاکٹروں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیاگیاہے ۔
گرفتار ہونے والے جعلی ڈگریوں کے تحت یہ ڈاکٹر پریکٹس کرتے تھے اپنے ذاتی ہسپتالوں کے باہر لگائے گئے بورڈ پر بڑی بڑی جعلی ڈگریاں ، غیر ملکی ممالک سے تعلیم حاصل کرنے اورخودکو مختلف امراض کے ماہر لکھتے اوربتاتے ۔ پی ایم ڈی سی کے ذرائع کے مطابق جعلی ڈگریوں پر طبی سہو لیات کی فراہمی پر شاہین مسلم ٹاؤن پشاور ، حیات آباد، باڑہ فورٹ پشاور، ترناب فارم ، کے علاوہ المسلم کالونی مردان ، گمبٹ مردا ن ، گاؤں منیاری پیاں صوابی ، گاؤں سرو خیل ہنگو ، شیخ ملتون ٹاؤن مردان ، تحصیل چھوٹا لاہورصوابی ، تخت بھائی مردان ،مسلم آباد کنال روڈ مردان ، سمیت مختلف علاقوں میں بیس جعلی ڈگریوں کے حامل ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.