اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گندم اور آٹے کی برآمد پر سبسڈی گائیڈ لائن پالیسی جاری کردی،
گندم یا آٹے کی خریداری کے اندرون 30روز برآمد لازمی قرار دی گئی
جمعرات 5 مارچ 2015 22:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گندم اور آٹے کی برآمد پر سبسڈی گائیڈ لائن پالیسی جاری کردی ہے جس کے مطابق گندم یا آٹے کی خریداری کے اندرون 30روز برآمد لازمی قرار دی گئی ہے۔ برآمد کے 90روز کے اندر سبسڈی کی درخواستیں جمع کرانا لازمی ہے اور اس کے بعد آنے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک آ ف پاکستان کے ایکس چینج پالیسی ڈپارٹمنٹ کے سرکلر نمبر 3 کے ذریعے غیرملکی کرنسی کے مجاز ڈیلرز کو گندم اور آٹے کی سبسڈی کے میکا نزم سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 13فروری کے نوٹیفکیشن F. 1-9/2013-DFSC-II/Wheat Proc اور فنانس ڈویژن کے 16فروری کے نوٹیفکیشن نمبر 1(4) CF-C/2014-112 کا حوالہ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مجاز ڈیلرز گندم اور آٹے کی برآمد پر سبسڈی کی درخواستیں مجوزہ فارمیٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فارن ایکس چینج آپریشن ڈپارٹمنٹ، بینکنگ سروسز کارپوریشن، چیف منیجر فیلڈ آفس کو ارسال کرسکتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.