رحیم یارخان،پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی دو کمسن بہنیں ونی کر دی گئیں

جمعرات 5 مارچ 2015 23:47

رحیم یارخان،پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی دو کمسن بہنیں ونی کر دی ..

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) زمانہ جہالت کا قانون نافذ ،پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی دو کمسن بہنیں ونی کر دی گئیں ،12سا لہ تسرو،10سالہ رضوانہ کو 50سالہ اسلم رانا کے حوالے کر دیا گیا تسرو کی رخصتی ہوئی یا رضوانہ کی رخصتی معماء بن گئی ،تین ماہ قبل سابق ناظم قادر پور حامد شاہ کی سربراہی میں طے پانے والی پنچائیت کے کالے فیصلے پر عمل درآمد ہو گیا،ڈی پی او رحیم یارخان کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا ،تفصیل مطابق تین ماہ قبل بستی قاسم غازی برار کے رہائشی محمد یعقوب اور زہرہ بی بی نے پسند کی شادی کی تو زہرہ بی بی کے والد ڈاکٹر اسلم اور قریبی عزیز و اقارب پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے جان کے دشمن بن گئے اور پسند کی شادی کرنے والے نوجوان یعقوب گوپانگ سمیت ان کے گھر والوں کو ایک ساتھ قتل کرادینے کی دھمیکوں کے ساتھ پولیس تھانہ ظاہر پیر میں جھوٹا مقدمہ نمبر 761/14بجرم 397درج کر ا کے حراساں کیا اور اس دوران سابق ناظم قادر پور پیر حامد شاہ کی سربراہی میں دس رکنی کمیٹی رانا یسین ،رانا خادم ،رانا طالب حسین ،رانا ستار ،رانا ریاض ،عبدالرزاق ،عبدالغفور ،فاروق احمد ،اللہ ڈتہ ،غلام نازک نے فیصلہ کیا کہ پسند کی شادی کرنے والے نو جوان یعقوب کی سزاء کے بدلے میں دو کم سن نابالغ بہنیں تسرو بی بی عمری 12سال ،رضوانہ بی بی عمری 10سال پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی زہرہ بی بی کے 50سالہ والد ڈاکٹر اسلم رانا کے حوالے کر دی جائیں اسی دوران سابق ناظم کے کالے فیصلے کی خبر میڈیا کو موصول ہوئی تو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یارخان سہیل ظفر چٹھہ کو علم ہوا تو انہوں نے فوری کارروائی کرکے رخصتی رکواء دی لیکن تین ماہ بعد کالے فیصلے پر عمل درآمد ہو گیا پنچائیت کے فیصلے کے مطابق 12سالہ تسرو اور 10سالہ رضوانہ کو 50سالہ ڈاکٹر اسلم کے حوالے کر دیا گیا اور تاحال پتہ نہیں چل سکا کہ نکاح اور رخصتی کس کم سن نا بالغ کس حواء کی بیٹی کی ہوئی ہے رخصتی کا معاملہ معماء بن گیا جبکہ اس زمانہ جہالت کی رسم پر انسانی حقوق کی تنظیم عورت فاؤنڈیشن کے لیگل ایڈوائزر حسن معاویہ بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایسے فیصلوں پر تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکام برابر کے گناہ گار ہیں دنیابھر میں کمسن اور نابالغ بچیوں کے حقوق کی خاطرسخت سے سخت سزائیں ہیں جبکہ ہمارے ملک میں پولیس کو بے بس دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ فوری طور پر پنچائیتیوں اور 50سالہ اسلم رانا کے خلاف مقدمہ درج کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور نا بالغان کو بر آمد کیا جائے ۔