علامہ اقبا ل اوپن یوینورسٹی اسلام آباد(اٹک ریجن)‘داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں پندرہ دن کی توسیع

جمعہ 6 مارچ 2015 13:16

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)علامہ اقبا ل اوپن یوینورسٹی اسلام آباد(اٹک ریجن) علامہ اقبا ل اوپن یوینورسٹی کے سمسٹر بہار 2015 کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے داخلے جن کی داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 مارچ مقرر تھی میں بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں پندرہ دن کی توسیع کردی گئی ہے اب داخلہ فارم نارمل فیس کے ساتھ 20 مارچ 2015 تک جاری طلبہ اور نئے طلبہ بنک کی مقرر شاخوں میں فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ میرٹ بیسڈپروگرام کے داخلہ فارم متعلقہ شعبہ جات میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ مقررہے۔ داخلہ فارم ریجنل آفس دارسلام کالونی اٹک اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز اٹک اور تمام تحصیلوں میں دستیاب ہیں۔ برائے تفصیلات www.aiou.edu.pk فون نمبر 0572-610610