بھارتی شہری دلیپ شنگھوی ملک کے امیر ترین شہری بن گئے

جمعہ 6 مارچ 2015 14:51

بھارتی شہری دلیپ شنگھوی ملک کے امیر ترین شہری بن گئے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء )بھارتی شہری دلیپ شنگھوی ملک کے امیر ترین شہری بن گئے ۔ ’فوربز‘ میگزین کی وَیب سائٹ پر امیر ترین بھارتی شہریوں کی 2015ء کی جو تازہ فہرست جاری کی گئی ہے، اْس میں 22 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک دلیپ شنگھوی کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کو، جن کی دولت کا اندازہ 20.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، دوسرے نمبر آ گئے ہیں۔ امیر ترین شخصیات کی عالمی درجہ بندی میں 59 سالہ دلیپ شنگھوی 37 ویں جبکہ مکیش امبانی 42 ویں نمبر پر ہیں۔