آزادکشمیر ہائیکورٹ کا چیف الیکشن کمشنر بلدیات کی تعیناتی ایک ماہ میں کرنے اور پانچ ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

جمعہ 6 مارچ 2015 15:19

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) آزادکشمیر ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر بلدیات کی تعیناتی ایک ماہ میں کرنے اور پانچ ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے یہ حکم راجہ اعزاز نامی شخص کی دائر درخواست پر دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر بلدیات کی تعیناتی اور بلدیاتی انتخابات کرانے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ عدالت نے آزاد کشمیر حکومت کو حکم دیا کہ ایک ماہ میں چیف الیکشن کمشنر بلدیات کو تعینات کیا جائے اور پانچ ماہ کے اندر آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔