عوام کی جان یرغمالی لوٹوں سے جلد چھوٹ جائیگی، سب کی نظریں میرپور ضمنی الیکشن پر جم چکی ، پیر سید سرفراز گیلانی

جمعہ 6 مارچ 2015 16:46

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) یرغمالی ٹولوں سے جلد عوام کی جان چھوٹ جائے گی ، میرپورضمنی الیکشن پر پوری دنیا کی نظریں جم چکی ہے ، فیصلہ کن گھڑی بھی 29مارچ سے شروع ہوگی ‘ ترجیح بنیادوں پر عوامی مسائل کاحل مسلم لیگ نواز کے پاس ہے ‘ تانگہ پارٹیوں کاکوئی مستقبل نہیں ‘ ان خیالات کااظہارنظریاتی رہنماء مسلم لیگ (ن) پیرسید سرفرازگیلانی نے گزشتہ روزمیڈیانمائندگان سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہاکہ حالات تیزی سے بدلتے جارہے ہیں ‘میرپور ضمنی الیکشن تبدیلی کی راہ ہموار کردے گا آزادخطہ کی عوام قائد کشمیر مسلم لیگ (ن) راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد ہے ‘ 29مارچ کومیرپور سے مسلم لیگی امیدوار کی کامیابی کے بعدآزادخطہ کے عوام کیلئے کامیابی کاپہلادن ہوگا ‘اُن کاکہناتھاکہ 29مارچ کے بعد شیر کی دھاڑیں پورے آزادکشمیر میں سنائی دے گی ‘ کامیابی وکامرانی کاسفربھی 29مارچ سے شروع ہوجائے گا کیونکہ موجودہ حکمرانوں سے عوام متنفر ہیں ‘ عوام مسلم لیگ (ن) کوہی اقتدار میں دیکھناچاہتے ہیں ‘عوام مطمئن رہیں جلد محرومیوں کاازالہ مسلم لیگ (ن) کردے گی ‘ چاروں اطراف سے تعمیروترقی کاسفر مسلم لیگ نوازہی رواں دواں رکھے گی 29مارچ کو میرپورسٹی تھری سے مسلم لیگ نواز ہی وکٹری کانشان بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :