راولپنڈی ‘شہر بھر میں پتنگ بازی کا سلسلہ دھڑلے و دیدہ دلیری سے جاری ،اونچی آواز میں میوزک اور ہوائی فائرنگ منچلوں کا پسندیدہ مشغلہ رہا ‘راولپنڈی پولیس حسب معمول کارروائی سے گریزاں رہی
جمعہ 6 مارچ 2015 19:56
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) شہر بھر میں جمعہ کو پتنگ بازی کا سلسلہ دھڑلے و دیدہ دلیری سے جاری رہا ،اونچی آواز میں میوزک اور ہوائی فائرنگ بھی منچلوں کا پسندیدہ مشغلہ رہا ،راولپنڈی پولیس حسب معمول کارروائی سے گریزاں رہی ، نما ز جمعہ کی ادائیگی کے دوران بھی اونچی آواز میں میوزک بجتا رہا ،مذہبی راہنماؤں اور نمازیوں کی حکومت پر شدید تنقید ،مساجد کے لاؤڈ سپیکرز بند کروا دیئے گئے تاہم شیطانی کھیل کھیلنے والوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں تھانہ آر اے بازار ،تھانہ صدر بیرونی ،تھانہ ریس کورس ،تھانہ صادق آباد ،تھانہ ایئرپورٹ ،تھانہ نصیر آباد سمیت متعدد تھانوں کی حدود میں جمعرات کی شب اور جمعہ کو دن بھر پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا اور بو کاٹا کی آوازیں بلند ہوتی رہیں ،جمعرات کو رات گئے تک پتنگ بازی ،اونچی آواز میں میوزک اور ہوائی فائرنگ سے شہریوں کی نیند اڑ گئی ،تھانہ آر اے بازار ،تھانہ صدر بیرونی ،تھانہ ریس کورس ،تھانہ صادق آبادسمیت دیگر تھانوں کی حدود میں جمعرات کی شب اور جمعہ کو دن بھر بوکاٹا ہوتا رہا اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے پتنگ بازی پر عائد پابندی کو ہوا میں اڑا دیا گیا ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.