لاہور،بچوں کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون کے بچوں نے ماں کے ہمراہ جانے سے انکار کر دیا ،باپ اور بچے ایک دوسرے سے لپٹ کر روتے رہے جس سے عدالت کا ماحول بھی افسردہ ہو گیا ،عدالت نے بچوں کی خاطر میاں بیوی کو صلح کرنے کا ایک موقع دیتے ہوئے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی

جمعہ 6 مارچ 2015 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) بچوں کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون کے بچوں نے ماں کے ہمراہ جانے سے انکار کر دیا ،باپ اور بچے ایک دوسرے سے لپٹ کر روتے رہے جس سے عدالت کا ماحول بھی افسردہ ہو گیا ،عدالت نے بچوں کی خاطر میاں بیوی کو صلح کرنے کا ایک موقع دیتے ہوئے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں پانچ بچوں کی ماں ناہید نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اسکے خاوندشہزاد نے اسے نظر انداز کئے رکھا اور خرچہ نہ دینے پر جھگڑاہونے کے بعد اسے زبانی طلاق دیدی۔

وہ اپنے خاند کے ساتھ ساتھ صلح نہیں کرنا چاہتی لہٰذابچے باپ کی تحویل سے لے کر اسکے حوالے کئے جائیں۔ ماں کا بیان سن کر کمرہ عدالت میں موجود بچے ماں کے پاس جانے کا سن کر باپ سے لپٹ کر رونے لگے جس پر عدالت کا ماحول بھی افسردہ ہو گیا ۔بچوں کو روتا دیکھ کر باپ اور بچوں کی ماں بھی رو دی جس پر عدالت نے دونوں میاں بیوی کو اپنے بچوں کی خاطر صلح کا ایک موقع دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :