خواتین کو ترقی میں شامل کیے بغیر خوشحالی کے خواب کو حقیت کا روپ نہیں دیا جا سکتا ‘روز اول سے اسلام نے عورت کی مذہبی، سماجی، قانونی،آئینی،سیاسی،اور انتظامی کردار کا نہ صرف اعتراف کیا بلکہ اس کے جملہ حقوق کی ضمانت بھی فراہم کی

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شعبہ خواتین ونگ کی چیئر پرسن و وزیر ماحولیات محترمہ شازیہ اکبر چوہدری کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 7 مارچ 2015 16:22

کوٹلی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شعبہ خواتین ونگ کی چیئر پرسن و وزیر ماحولیات محترمہ شازیہ اکبر چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین کو ترقی میں شامل کیے بغیر خوشحالی کے خواب کو حقیت کا روپ نہیں دیا جا سکتا روز اول ہی سے اسلام نے عورت کی مذہبی،سماجی،معاشی،معاشرتی ،قانونی،آئینی،سیاسی،اور انتظامی کردار کا نہ صرف اعتراف کیا بلکہ اس کے جملہ حقوق کی ضمانت بھی فراہم کی۔

خواتین کی معاشی خود مختاری کے بغیر ترقی ناممکن ہے حکومت خواتین کی معاشی خود مختاری کے لیے مختلف عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ،خواتین ریاست آزادجموں وکشمیر کی آبادی کا تقریبا نصف حصہ ہیں ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کی خواتین ذہین ،محنتی اور جفاکش ہیں جو گھرکے کام کاج کے ساتھ کھیتی باڑ ی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کے علاوہ تعلیم ،صحت سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں اپنامثبت کردار ادا کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے موقع کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان کے بنیادی حقوق دینے کے لیے پیپلز پارٹی کی حکومت نے اسمبلی میں قانون سازی کی ہے ،حکومت کی جانب سے قانون تو بن جاتے ہیں لیکن عمل درآمدنہیں ہوتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں غیر سرکاری تنظیموں کا کرادر قابل ستائش ہے ،خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کے لیے سماجی تنظیموں کی کاوشیں قابل تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :