بی ایس او بلوچستان یونیورسٹی یونٹ نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں اضافے اور ہاسٹل میں ایک کمرے میں 2طلباء کی رہائش اور میرٹ کے نام پر فیس وصول کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) بی ایس او بلوچستان یونیورسٹی یونٹ کے سیکرٹری شوکت بلوچ نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں اضافے اور ہاسٹل میں ایک کمرے میں 2طلباء کی رہائش اور میرٹ کے نام پر فیس وصول کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ نے بلوچ تعلیم دشمن پالیسیاں ترک نہ کی 3روز بعد احتجاج کا اعلان کرینگے اور احتجاجی مہم چلائیں گے یہ بات انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں زیب بلوچ،مظفر بلوچ،آصف بلوچ،عاطف بلوچ ،امجد بلوچ، اصغربلوچ ، اشفاق بلوچ اور جبار بلوچ ودیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں جدید دور میں بھی طلباء کو سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے یونیورسٹی میں اقرباء پروری اور کرپشن کی وجہ سے تعلیمی تنزلی اور سائنسی وفنی آلات سے محرومی جاری ہے انتظامیہ مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے غور کرنے کی بجائے اندرون خانہ معاشی طرز عمل بنا کر تعلیم کی بجائے روزگار اور معاشی طرز عمل پر چلائی جارہی ہے اور طلباء سے بھاری فیسیں وصول کرکے ان پر تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں این ٹی ایس کے نام پر بھاری فیس وصول کی جارہی ہے جبکہ دیگر صوبوں میں یہ فیس بہت کم ہے امتحانات میں کروڑوں کی کرپشن 3ہزار فارم بغیر فیس کے جمع ہوئے اور متعلقہ شعبے کے نچلے کلاس کے ملازمین کو معطل کرکے خانہ پوری کی گئی شعبہ امتحانات کے آفیسران کی تنزلی کی بجائے ترقی دی گئی ایم فیل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کا راستہ روک کر مند پسند لوگوں کو داخلے دئیے گئے ایم اے ایم ایس سی سمیت دیگر شعبوں میں داخلہ فیس فارم ،فارم فیس اور امتحانی فیسوں میں اضافہ کیا گیا جس میں کئی ہزار روپے اضافہ کیا گیا جس سے پسماندہ صوبے کے غریب طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں تعمیراتی کام میں بھی من پسند لوگوں کو نوازہ جارہا ہے بی ایس او تعلیم دشمن اقدامات کو کسی صورت بھی قبول نہیں کرینگے اگر 3روز کے اندر اندر یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ہم احتجاجی تحریک چلاتے ہوئے شدید احتجاج کرینگے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :