روسی اپوزیشن رہنماکے قتل کے الزام میں دومشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:32

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) روسی اپوزیشن سرگرم کارکن بورس نمتسوف کے قتل کے الزام میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،جسے گزشتہ ہفتے کریملن کے نزدیک موت کے گھاٹ اتار دیاگیا تھا،جس سے ملک کو دھچکا پہنچا تھا،یہ بات سرکاری سیکورٹی ایجنسی نے ہفتہ کے رور کہی۔

(جاری ہے)

ایف ایس بی فیڈرل سیکورٹی سروسز کے سربراہ الیگزینڈر بورٹنیکوف نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ اس جرم کے تعلق میں دو مشتبہ افراد کو آج گرفتار کرلیاگیا،ان کی شناخت انزورگوباشوف اور زاؤر دادیوف کے طور پر کی گئی ہے اور اس حوالے سے سربراہ مملکت کو مطلع کردیاگیا ہے

متعلقہ عنوان :