مالی کے دارلحکومت بماکومیں ریسٹورنٹ پر حملے میں دو غیر ملکیوں سمیت چار افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:51

بماکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) مالی کے دارلحکومت بماکومیں ہفتہ کو ریسٹورنٹ پر حملے میں دو غیر ملکیوں سمیت چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں مالی کے دو اور فرانس ،بیلجیم کا ایک ایک شہری شامل ہے۔سینئر انٹیلی جنس آفیسرنے برطانوی میڈیا کو بتا یا کہ ہفتہ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے بما کو میں ایک ر یسٹو رنٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو یورپین شہریوں سمیت چارافرادہلاک اور متعدزخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :