دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،بے گھر افراد کی مقررہ مدت میں باعزت واپسی کیلئے تمام ایجنسیوں کے درمیان کو آرڈینیشن ضروری ہے ، سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیاں قابل تحسین ہیں ، آرمی چیف کا ہیڈکوارٹر پشاور کے موقع پر گفتگو
ہفتہ 7 مارچ 2015 23:04
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 مارچ۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بے گھر افراد کی مقررہ مدت میں باعزت واپسی کیلئے تمام ایجنسیوں کے درمیان کو آرڈینیشن ضروری ہے ، سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیاں قابل تحسین ہیں ۔
ہفتہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ہفتہ کو کور ہیڈ کواٹرپشاور کادورہ کیا اسموقع پر انہیں خیبر پختون خوا اور فاٹا میں سکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ کے دور ان شمالی وزیرستان ایجنسی میں جاری آپریشن ضرب عضب ،اور خیبر ون کے علاوہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائیوں میں پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.