Live Updates

منتخب ہونے کے بعد میرپور کے تمام مسائل حل کروں گا ‘چوہدری محمد اشرف

منت سماجت کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو اپنی اوقات کا پتہ چل جائے گا

اتوار 8 مارچ 2015 13:11

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد میرپور کے تمام مسائل حل کروں گا ،ورنہ اسمبلی سیٹ چھوڑ دوں گا ،بیرسٹر سلطان اب تم شکست سے نہیں بچ سکتے 29 مارچ کو میرپور کے لوگ تمہارا پیچھا کرکے تم سے نجات حاصل کریں گے، منت سماجت کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو اپنی اوقات کا پتہ چل جائے گا،آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی کوئی گنجائش نہیں ،جماعتیں بدلنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ، گزشتہ الیکشن میں بھی میں نے کہا تھا کہ آئندہ الیکشن بیرسٹر سلطان کسی اور پارٹی ٹکٹ پر لڑے گا اب پھر میں کہتا ہوں وہ آئندہ وہ الیکشن وہ پی ٹی آئی سے نہیں کسی اور پارٹی کے ٹکٹ پر لڑے گا،نیو سٹی کے لوگوں سے میرا گہرا رشتہ ہے ، میں عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتا،ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نیو سٹی میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سابق کونسلر حاجی زمان کی رہائش گاہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر سجاد راجہ ،قاضی لعل ،ابرار شاہ کے علاوہ دیگر معز زین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ، سابق کونسلر حاجی زمان نے چودھری محمد اشرف کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنے تمام ساتھیوں سمیت نہ صرف ووٹ دینگے بلکہ الیکشن مہم میں بھرپور تعاون بھی کرینگے چودھری محمد اشرف نے کہا ضمنی الیکشن میں فتح ہماری ہے بیرسٹر سلطان ناکامی سے بچنے کے لیے اُچھل کود کر رہا ہے،اُنہوں نے کہا ہر الیکشن میں بیرسٹر سلطان کی جماعت تبدیل ہوتی ہے پی ٹی آئی والوں کی منتیں کرنے کے بعد اُنہوں نے جماعت میں شامل کیا،جس جماعت کی ابھی باڈی مکمل نہیں ہوئی وہ جماعت الیکشن لڑنے کے قابل کیسے ہو سکتی ہے،چودھری محمد اشرف نے کہا 29 مارچ بیرسٹر کی شکست کا دن ہے اور میرپور کے غیور عوام کی فتح کا دن اُنہوں نے کہا بیرسٹر سلطان 29مارچ کے بعد نظر نہیں آئے گا،میرپور کے عوام اس کی اصلیت جان چکے ہیں،اس موقعہ پرنیوسٹی کے لوگوں نے چودھری محمد اشرف کا بھرپور استقبال کیا اور کہا کہ وہ چودھری اشرف جیسا لیڈر چاہتے تھے جو ہر وقت اُنکے پاس موجود ہو تاکہ غریب عوام کے مسائل حل ہو سکیں،عوام علاقہ نے چودھری اشرف کے حق میں نعرے بھی لگائے اور تعاون کا یقین بھی دلایا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :