Live Updates

پی پی اور (ن) لیگ فاٹا کے اراکین کو خریدنا چاہتے ہیں،شاہ محمود قریشی

خیبرپختونخوا میں(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی سازش کو ناکام بنایا،جوڈیشل کمیشن کیلئے بھی حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے،سینیٹ میں جانا تحریک انصاف کا یوٹرن نہیں ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 8 مارچ 2015 17:28

پی پی اور (ن) لیگ فاٹا کے اراکین کو خریدنا چاہتے ہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی پی اور (ن) لیگ فاٹا کے اراکین کو خریدنا چاہتے ہیں،خیبرپختونخوا میں(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی سازش کو ناکام بنایا،جوڈیشل کمیشن کیلئے بھی حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے،سینیٹ میں جانا تحریک انصاف کا یوٹرن نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اراکین نے اپنے قائد کے فیصلے کی لاج رکھی۔

نوازشریف اپنے دفاع کیلئے آرڈیننس لائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے چوہدری شجاعت حسین کو بھی دھوکہ دیا،پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ اپنے مفادات کیلئے اکٹھے ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی سازش کو ناکام بنادیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کیلئے بھی ٹال مٹول کر رہی ہے،حکومت دھاندلی کی تعینات کرانے میں مخلص نہیں ہے،ملک میں جمہوریت تب ہی مضبوط ہوگی جب انتخابات شفاف ہوں گے اور میرٹ پر فیصلے ہوں گے۔پیپلزپارٹی پہلے سندھ پر توجہ دے،سندھ حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات