قطر سے 325 ملین مکعب فٹ ایل این جی کی پہلی کھیپ یکم اپریل کو پورٹ قاسم پہنچے گی
رواں ہفتے کے دوران وزارت پٹرولیم اور قطری کمپنی کے مابین ایل این جی کی قیمت کے معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان
اتوار 8 مارچ 2015 17:42
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) قطر سے 325 ملین مکعب فٹ ایل این جی کی پہلی کھیپ یکم اپریل کو پورٹ قاسم پہنچے گی، نئے ہفتے کے دوران وزارت پٹرولیم اور قطری کمپنی کے مابین ایل این جی کی قیمت کے معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان، فریقین کے مابین قبل ازیں طے پانے والے معاہدے کے مطابق ایل این جی کی قیمت 11.6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی۔
اتوار کو وفاقی وزارت پٹرولیم کے ذرائع نے بتایا کہ قطر سے ایل این جی کی قیمت کا فارمولہ بھی طے پا چکا ہے، جس پر پیر سے شروع ہونے والے نئے ہفتے کے دوران دستخط ہونے کا امکان ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق 325 ملین مکعب فٹ ایل این جی کی پہلی کھیپ یکم اپریل کو پورٹ قاسم پر پہنچ جائے گی جبکہ ایلاین جی کی سپلائی کو بتدریج 400ملین مکعب فٹ یومیہ تک پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ درآمد شدہ ایل این جی آئی پی پیز کو فراہم کی جائے گی۔ ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ وزارت پٹرولیم اور قطری کمپنی کے مابین طے پانے والے پرائس فارمولے کے مطابق ایل این جی کی قیمت فی الحال 11.6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی اور اگر برینیٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے بڑھے گی تو ایل این جی کی قیمت بھی اوپر جائے گی۔(اح+را)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اٹک پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرقمار بازی کرنے والے 10 افراد گرفتارکرلئے
-
اٹک ، سرکاری سکول سے سولرپلیٹس چوری کرنے والاملزم گرفتار
-
تین سالہ معصوم بچے اغواء کرکے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پرمسیحی برادری کا جشن
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی مکمل حمایت کرے گی، رہنما پی پی پی راجہ پرویزاشرف
-
محکمہ ایجوکیشن کا سینئرکلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
-
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، بلال یاسین کا حالات کا جائزہ لینے کیلئے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا دورہ
-
جیکب آباد، 30 سالہ نوجوان نے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کرلی
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطااللہ تارڑ
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلیمی شعبہ کی صوبوں کو منتقلی سے درپیش چیلنجز اور مواقع پر بھی تبادلہ خیال
-
چیچہ وطنی بوریوالہ روڈ پر منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.