سیول میں امریکی سفیر پر حملہ، پیونگ یانگ نے الزمات رد کر دیے

امریکی سفیرپر حملے میں ملوث نہیں ِ، شمالی کوریا کی قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،ترجمان

اتوار 8 مارچ 2015 17:44

پیانگ یانگ(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) شمالی کوریا نے سیول میں امریکی سفیرپر حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مستر د کردیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے ایسے الزامات مسترد کر دیے ہیں کہ سیول میں تعینات امریکی سفیر مارک لپرٹ پر حملے میں امکاناً وہ ملوث ہے۔ پیونگ یانگ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جنوبی کوریا کی پولیس پچپن سالہ حملہ آور کم کی یونگ کے کیمونسٹ کوریا کے ساتھ ممکنہ روابط کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم کم نے شمالی کوریا کے ساتھ روابط کو رد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :