افریقہ میں روبوٹس نے ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اتوار 8 مارچ 2015 17:46

برازاویلے(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) افریقہ میں روبوٹس نے ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں،سڑک پر گاڑیاں اب ان روبوٹس کے اشاروں سے چلتی اور رکتی ہیں،افریقی ملک جمہوریہ کانگو کے کئی شہروں میں انسان کی جگہ روبوٹس نے ٹریفک کنٹرول کر نا شروع کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگو میں ماہرین نے ٹریفک کنٹرول کر نے کاکام اب روبوٹ کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ روبوٹ ٹریفک پولیس آفیسرہونے کے ساتھ ٹریفک لائٹ کا کھمبا بھی ہے جو اپنے مشینی بازوؤں پر نصب سرخ،سبز اور پیلی رنگ کی لائٹس جلا بجھا کر ٹریفک کو کنٹرول کر تا ہے۔8فٹ لمبے اس روبوٹ کو بھی حقیقی پولیس مین کی طرح اس کے چہرے پر سیاہ چشمہ لگایا گیا ہے جواپنے اندر نصب کیمروں اور سینسرز کی بدولت ٹریفک کو کنٹرول کر تا ہے اور اس کی عمدہ پر فارمنس سے شہری بھی خوش ہیں جونہ تو رشوت لیتا ہے اور نہ ہی لڑائی جھگڑے کر تا ہے۔

متعلقہ عنوان :