واچ لسٹ میں شامل 5ہزار مدارس کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی، اپر یل سے غیر قانونی سر گر میوں میں ملوث مدارس کے خلاف کار وائی کا آغاز کیا جا ئیگا ‘ذرائع

اتوار 8 مارچ 2015 18:51

واچ لسٹ میں شامل 5ہزار مدارس کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی، اپر یل سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مارچ۔2015ء) قومی ایکشن پلان کے تحت واچ لسٹ میں شامل 5ہزار مدارس کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی جبکہ اپر یل سے غیر قانونی سر گر میوں میں ملوث مدارس کے خلاف کار وائی کا آغاز کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں مذکورہ5ہزار مدارس کی نگرانی کو اچانک انتہا ئی سخت کر دیا گیا ہے اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ انکی نگرانی سے حاصل ہونیوالی معلومات کو سامنے رکھتے ہیں جو بھی مدارس غیر قانونی سر گر میوں میں ملوث ہیں انکے خلاف کاروائی کا باقاعدہ آغاز اپر یل کے آغاز میں کیا جا ئیگا اور جو مدارس غیر قانونی سر گر میوں میں ملوث ہے انکے ذمہ داروں کے خلاف ثبوت بھی جمع کیے جا رہے ہیں تاکہ انکے خلاف مقدمات کا بھی اندراج کیا جاسکے ۔