حافظ آباد،پاکستان ایکسپریس کا انجن خراب ہونے پرمسافروں کا ریلوے حکام کے خلاف شدید احتجاج،مسلم لیگ (ن) کے حامی مسافر ریلوے پلیٹ فارم پر دیگر مسافروں سے الجھ پڑے
اتوار 8 مارچ 2015 20:54
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مارچ۔2015ء) راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کا انجن حافظ آباد ریلوے اسٹیشن پر خراب ہونے پرمسافروں کا ریلوے حکام کے خلاف شدید احتجاج،ریلوے پلیٹ فارم پر مسلم لیگ ن کے حامی مسافر دیگر مسافروں سے الجھ پڑے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس جب حافظ آباد پہنچی تو ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انجن خراب ہو گیا،کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد مسافروں نے ریلوے حکام کیخلاف شدید احتجاج کیا اور ریلوے اسٹیشن پر دھرنا دیا۔
اس دوران مسلم لیگ(ن) کے حامی مسافر اور دیگر مسافرایک دوسرے سے اُلجھ پڑے۔ مسافروں نے ریلوے حکام کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق باتیں کرنے میں تو سب سے آگے ہیں لیکن کارکردگی کے اعتبار سے اُن کا محکمہ سب سے پیچھے ہے،آج تک اُنہوں نے محکمہ ریلوے کی بہتری کیلئے کچھ بھی نہیں کیا، وزیر آباد فیصل آباد سیکشن پر پاکستان ایکسپریس واحد ٹرین ہے جو چوبیس گھنٹوں میں آتی اور جاتی ہے اور وہ بھی اپنے مقام پر پہنچنے کے دوران کئی بار خراب ہو جاتی ہے جس سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ انجن کی خرابی کے باعث ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی تاہم متبادل انجن منگوا کر ٹرین کو روانہ کر دیا گیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.