سینیٹ میں تعاون کیلئے پیپلزپارٹی کاوفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا

اتوار 8 مارچ 2015 21:12

سینیٹ میں تعاون کیلئے پیپلزپارٹی کاوفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ ..

اسلام آباڈد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) سینیٹ چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں تعاون حاصل کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کاوفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں تعاون حاصل کر کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی طرف سے مختلف جماعتوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کا وفدجے یو آئی (ف)کے رہنما مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا ہے۔پیپلزپارٹی کے وفد میں رضاربانی،ڈاکٹر قیوم سومرو اور خورشید شاہ شامل ہیں۔پیپلزپارٹی کا یہ وفد مولانا فضل الرحمان سے سینیٹ انتخابات میں تعاون پر بات چیت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :