کراچی :انکم ٹیکس کی عمارت میں آتشزدگی ، متعدد افراد پھنس گئے

پیر 9 مارچ 2015 10:48

کراچی :انکم ٹیکس کی عمارت میں آتشزدگی ، متعدد افراد پھنس گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ2015ء) سندھ سیکرٹریٹ کے سامنے انکم ٹیکس کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے جس سے متعدد افراد عمارت میں پھنس گئے ہیں ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ آج صبح عمارت کی دوسری منزل پر لگی جو تیزی سے پھیل رہی ہے ، آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں عمارت کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں جو مسلسل آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں ، دوسری جانب ریسکیو کا عملہ عمارت میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے ۔

متعلقہ عنوان :