آزاد کشمیر سکولز آفیسرز ایسوسی ایشن کا احتجاج ساتویں روز میں داخل

پیر 9 مارچ 2015 13:22

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) آزاد کشمیر سکولز آفیسرز ایسوسی ایشن کا احتجاج ساتویں روز میں داخل مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھیں گے آزاد کشمیر سکولز آفیسرز ایسوسی ایشن کا اجلاس میں فیصلہ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر سکولز آفیسرز ایسوسی ایشن آفیسرز کا احتجاج ساتویں روز میں داخل ہو چکا ہے صدر معلمین ، صدر معلمات ، ماہرین مضامین کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ڈویژنل سیکرٹری محمد فرید راجوروی منعقد ہوا اجلاس میں تحصیل کھوئی رٹہ کے صدر معلمین خالد حسین ، ملک میر زمان ، محمد صادق بھٹی ، محمد عجائب خان ، محمد مشتاق رضا ، عبدالکریم چوہدری ، صدر معلمات طاہرہ گلزار ، رخسانہ فیروز ، رخسانہ عزیز ، تسنیم کوثر ، ماہر مضامین میں سے طارق بٹ و دیگر اراکین و عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور سیکرٹری مالیات سے مطالبہ کیا کہ ہمارے جائز اور اصولی مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور سکولز آفیسران کے ساتھ کی جانے والی نا انصافیوں کا کاتدارک کیا جائے انھوں نے کہا کہ دنیا میں یہ انوکھی مثال صرف آزاد کشمیر میں ہے کہ سربراہ ادارہ B17 اور ان کے ما تحت سروس کر نے والے سنےئر مدرسین بھی B19 میں کام کر رہے ہیں نائب قاصد بھی ٹائم سکیل کا استفادہ کر رہے ہیں جبکہ صرف سکولز آفیسران کو اس سے محروم رکھا گیا ہے جو ظلم اور ناانصافی کے ذمرے میں آتا ہے سکولز آفیسران نے اس بات کا عہد کیا کہ ہم اپنے مطالبات کے منظوری مرکزی قائدین کے دےئے ہوئے شیڈول کے مطابق ہڑتال جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :