سراج الحق کی کسان اتحاد کے تمام مطالبات کی حمایت، کسان بورڈ کو احتجاج میں شامل ہونے کی ہدایت

پیر 9 مارچ 2015 16:16

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کسان اتحاد کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کسان بورڈ کو انکے احتجاج میں شامل ہونے کی ہدایت کر دی۔ کسان بورڈ کے مطالبات کے حوالے سے کود وزیر اعظم سے بات بھی کروں گا۔ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے ،کسان خوشحال ہو گا تو معیشت مضبوط ہو گی۔کسان اتحاد کے تمام گروپوں کو بھی ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کے لئے کسان بورڈ رابطے کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے دورہ اوکاڑہ کے دوران امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر لیا قت علی کوثر کی رہائش گاہ رحمت اللہ ٹاوٴن اوکاڑہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ کسان بورڈ کے تمام مطالبات نہ صرف جائز اور قانونی ہیں بلکہ یہ مطالبات کسانوں کو وہ بنیادی حق ہیں جو ہر ریاست کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار ہو یا صوبائی سرکار دونوں حکومتیں کسانوں کے مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے انہیں لالی پاپ دیتی ہیں تاکہ ڈنگ ٹپاوٴ پالیسی کے تحت ہی حکمرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ کو ہدائت کر دی گئی ہے کہ وہ نہ صرف کسان بورڈ کے ہر احتجاج میں ہراول دستہ ہوں بلکہ کسان اتحاد کے تمام گروپوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کا کام بھی کریں۔سراج الحق نے کہا کہ کسان اتحاد کے مطالبات کے حوالے سے وہ خود وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے بات کری گے۔

متعلقہ عنوان :