بھارتی ریاست آسام میں ایک مسلمان طالب علم کو انتہاپسندوں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ‘ طالب زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

پیر 9 مارچ 2015 17:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) بھارتی ریاست آسام میں ایک مسلمان طالب علم کو انتہاپسندوں شدید تشدد کا نشانہ بنایاطالب علم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے 21 سالہ مسلمان طالبعلم ارباز خان پر چوری کاالزام لگا کر بے انتہاتشدد کرکے لہو لہا ن کر دیا۔

(جاری ہے)

طالبعلم کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا یا گیا۔ ارباز کے جبڑے اور بازو میں فریکچر کی ڈاکٹرز نے تصدیق کردی ۔ مشتعل افراد نے الزام عائد کیا کہ مسلمان طالب علم چوری کی غرض سے کسی اور کے گھر کا تالا توڑنے کی کوشش کررہا تھا۔

متعلقہ عنوان :