تحریک صراطِ مستقیم کی اپیل پر ملک بھرمیں جمعہ کو یوم ناموس رسالت ﷺ کے طورپر منایا جائیگا

پیر 9 مارچ 2015 17:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی کی اپیل پر ملک بھرمیں جمعة المبارک یوم ناموس رسالت ﷺ کے طورپر منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے غازی ممتا ز حسین قادری کیس سے دہشت گردی کی دفعات اوردہشت گردی کی فضاء کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دفعات کا خاتمہ حق کی فتح ہے۔ غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی پوری قوم کی دل کی آواز ہے۔ ہم غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کیلئے تحریک کو مزید منظم کریں گے۔