وزیراعظم کی ملتان آمد پرپرانے لیگی کارکنوں کو دھکے ، قائد سے ملاقات نہ ہوسکی، راستے بند ہونے پر، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

پیر 9 مارچ 2015 19:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 مارچ۔2015ء) وزیراعظم کی ملتان آمد پرپرانے لیگی کارکنوں کو دھکے ، قائد سے ملاقات نہ ہوسکی، راستے بند ہونے پر، مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی ملتان آمد پر ایئر پورٹ کے راستے بند کر دیئے گئے جس کی وجہ سے عمرہ کر کے واپس آنے والے افراد اور مسافروں کو تین کلو میٹر پیدل سفر کر نا پڑا ، مسافروں کا کہنا تھا کہ وی آئی پی کلچر کے باعث عوام کو ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کلچر کو ختم ہونا چاہیئے۔

وزیراعظم کی آمد پر مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھی قائد سے ملاقات کے لئے پہنچے مگر سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں ایئر پورٹ جانے سے روک دیا اور مبینہ طور پر ان کو دھکے دیئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ برسوں سے پارٹی کے لئے کام کرتے اور قربانیاں دیتے آ رہے ہیں لیکن ان کو ہمیشہ نظر انداز کر دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ وہ میاں نواز شریف سے ملنے آئے تھے لیکن ضلعی قیادت نے بھی ان کو نظر انداز کر دیا اور اندر نہیں آنے دیا جس کی وجہ سے روڈ پرکھڑے رہ گئے۔

متعلقہ عنوان :