نینوٹیکنالوجی ایکسویں صدی کی انقلاب آفریں تحقیق ہے ،ڈاکٹر ارشاد حسین /ڈاکٹر اظہر علی،

صنعت ،زراعت ،ٹیکسٹائل ،طب اور دوسرے شعبہ جات میں ترقی کی نئی راہیں استوار کر دیگی، نینوٹیکنالوجی کی وجہ سے ہر ٹیکنالوجی بدل سکتی ہے،اس کا مستقبل بہت روشن اور تابناک تصورکیا جارہاہے،سیمینار سے خطاب

پیر 9 مارچ 2015 22:59

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) نینوٹیکنالوجی ایکسویں صدی کی انقلاب آفریں تحقیق ہے جو صنعت ،زراعت ،ٹیکسٹائل ،طب اور دوسرے شعبہ جات میں ترقی کی نئی راہیں استوارکردے گی ۔نینوٹیکنالوجی کی وجہ سے ہر ٹیکنالوجی بدل سکتی ہے۔اس کا مستقبل بہت روشن اور تابناک تصورکیا جارہاہے۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ بعض سائنسدان یہ سوال بار بارٹھاتے ہیں کہ اس تکنیک سے نئی پیداوار کس قدر محفوظ اور بے ضرررہے گی۔

اس تشکیک پر اگر نئی ریسرچ نے موثر کردار اداکیا تو جو خطرات تحفظات ماحول،صحت ،جانداروں کو درپیش ہوسکتے ہیں وہ اثرات زائل ہوئے یا معدوم ہوگئے،تو یہ ایک بہت ہی عدیم المثال ایجاد ہوگی۔چند ماہرین کہتے ہیں کہ اس سے مستقبل میں کئی سال تک چلنے والی ”بیٹریاں “ تیار ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

مالیکولر ،الیکٹرونکس بہت چھوٹے چھوٹے کمپیوٹر، سرکیٹس اور سنسر تخلیق کئے جاسکیں گئے۔

سائنسدانوں نے ایسی مائیکرواسکوپس تیارکرلیں ہیں جس کی مدد سے ایٹموں کو ایک دوسرے سے جداکیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ کم قیمت اشیاء کی مینوفکچرنگ ہوسکے گی ،چھوٹے حوبصورت مکانات اور زلزلہ پروف عمارتیں بنائی جاسکیں گی۔زراعت کو مضمرات رساں حشرات الارض سے محفوظ رکھاجانا ممکن ہوسکے گا۔ان خیالات کا اظہار لمس یونیورسٹی لاہور کے شعبہ کیمیاء کے سربراہ ڈاکٹر ارشاد حسین اور جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیاء کے صدر ڈاکٹر اظہر علی نے شعبہ کیمیاء کے زیر اہتمام گذشتہ روز(پیر09 مارچ) کو منعقدہ سیمیناربعنوان: ”Nanomaterials کی Synthesis کی ترکیب اور اس کے استعمال“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر ارشاد حسین نے انتہائی جدید مضمون کی افادیت اور اہم شعبہ جات میں اس کے استعمال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مزید برآں کس طرح Nanomaterialsکو زراعت ،طبی سائنس ،ٹیکسٹائل اور دوسرے صنعتی میدانوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس سیمینار میں شعبہ کیمیاء کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر صدر شعبہ کیمیاء ڈاکٹر اظہر علی نے ڈاکٹر ارشاد حسین کی اس اہم شعبہ میں حالیہ کاوشوں کو سراہا۔نیز ڈاکٹر ارشاد حسین اور صدرشعبہ نے اس مضمون میں باہمی روابط اور سائنسی تحقیق کے مستقبل میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔سیمینار کے اختتام پر مقررکو یادگاری شیلڈ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :