شام ، سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں 39 باغی ہلاک ، درجنوں زخمی

پیر 9 مارچ 2015 23:50

دمشق(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) شام میں امریکی فضائی حملوں میں 39باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے حقوق انسانی گروپ نے بتایا کہ قصبہ تل آبیاد میں سکیورٹی فورسز کے آئل ریفائنری کے نزدیک فضائی حملے میں تیس باغی ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

صوبہ ادلیب میں بھی اتحادی فورسز نے النصریٰ گروپ کے ایک کیمپ پر حملہ کیا جس میں نو عسکریت پسند ہلاک اور درجکنوں زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :