محمدیوسف نقاش کے بڑے بھائی سرینگر میں انتقال کر گئے

منگل 10 مارچ 2015 17:47

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) حریت رہنما ء محمد یوسف نقاش کے بڑے بھائی محمد حسن نقاش سرینگر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد حسن نقاش کو دماغ کی رگ پھٹنے کی وجہ سے علاج معالجے کیلئے صورہ ہسپتال سرینگر میں داخل کیا گیا ،جہاں وہ انتقال کر گئے ہیں۔ تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ حریت رہنماء کے گھر گئے اوربھائی کے انتقال پر ان سے تعزیت اوریکجہتی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :