مصر، خود کش کار بم دھماکہ ، ایک شہری ہلاک ، پچیس زخمی

منگل 10 مارچ 2015 23:35

قاہرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) مصر میں خود کش کار بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور پچیس افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ صحرائے سینا کے شہر العارش میں خود کش بم دھماکے میں ایک شہری ہلاک اور پچیس افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے