سعودی عرب میں 41 فیصد شہری” ٹوئٹر“ اکاؤنٹس رکھتے ہیں
بدھ 11 مارچ 2015 16:32
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) سعودی عرب میں 41 فیصد شہری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ کے اکاؤنٹس رکھتے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق ریاض میں سعودی ٹوئٹر فورم کو ایک ماہر نے بتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ41 فیصد سے زیادہ سعودی باشندے سوشل نیٹ ورک سائٹ پر ٹوئٹر کے اکاوٴنٹس رکھتے ہیں۔
(جاری ہے)
ٹوئٹر کے سعودی ماہر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے اس فورم میں شریک حاضرین کو بتایا کہ 80 لاکھ سعودی باشندے ہر روز دس لاکھ ٹوئٹس کرتے ہیں، اس لحاظ سے سعودی عرب نے آبادی کے زبردست فرق کے باوجود فلپائن اور انڈونیشیا جیسے بہت سے ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس پروگرام کے دوران شرکاء نے عوامی مفادات کے تحت سوشل نیٹ ورک سائٹس کو مزید متحرک کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ پرائیویسی پروٹیکشن پالیسیوں میں مزید اضافہ کیا جائے، فلاحی کاموں کی حمایت کی جائے اور افواہوں کے خاتمے یا قوم، شخصیات یا اداروں کے احترام کو مجروح کرنے والی کسی بھی خبروں کو روکنے کے لیے درست اطلاعات فراہم کی جائیں۔دوسری جانب ٹوئٹر کے صارفین نے اپنے تجربات بیان کیے اور انٹرنیٹ اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس استعمال کرنے کے حوالے سیعائداہم ذمہ داری پر روشنی ڈالی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.