میرپور،وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید سے مختلف وفود کی ملاقات، ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

بدھ 11 مارچ 2015 17:21

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید سے بندرال چند رال، کھاڑک اور ایف ون کے وفود نے ملاقات کرکے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے نامزد امیدوارچوہدری محمداشرف کی حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کرنے والوں میں بندرال چندرال کے وفد کی قیادت ٹھیکیدار منیراور چوہدری رمضان ، کھاڑک کے وفد کی قیادت چوہدری محمدسلیم اور ایف ون کے وفد کی قیادت شیخ محمدآصف اور شیخ محمدامجد نے کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری عامرذیشان جرال بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :