ملک میں امن قائم کرنے کے لیے قوم متحد ہو جائے دہشت گرد خود بھاگ جا ئینگے ،خالدوقاص چمکنی

بدھ 11 مارچ 2015 17:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) جماعت اسلامی ضلع پشاور کے جنرل سیکرٹری خالدوقاص چمکنی نے کہا ہے کہ ملک میں امن قائم کرنے کے لیے قوم متحد ہو جائے دہشت گرد خود بھاگ جا ئینگے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انھوں نے ٹاؤن فورمیں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیرت النبی کانفرنس جماعت اسلامی کے نائب امیر مولانا حنیف اللہ ، ضلعی ترجمان وسابق صوبائی کاشف اعظم چشتی ،سابق ممبرصوبائی اسمبلی جاوید خان مومند، پی کے پانچ کے امداد خلیل اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

انھوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں امن کے لیے شریعت محمد ی کو نافذ کیا جائے جب تک شریعت نافذ نہیں ہوتی اس وقت تک امن کا خواب پورا نہیں ہوگا ۔آج ملک میں دہشت گردی ، غربت ، سود خوری ،کر پشن ، مہنگائی اور بے شمار ایسے مسائل ہیں جن کا حل صرف شریعت محمد ی سے ممکن ہے انھوں نے کہا کہ آپ کے پیغام کو عام کرکے اسلام کے خلاف شازشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے مسلمان ممالک کو سیکولر قوتو ں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ سیکولر قوتیں مسلمانوں کے خلاف مسلسل سازشیں کرنے میں لگی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مسلمان ذلیل ورسوا ہورہے ہیں ۔ انھوں نے کہا ہے کہ آپ کے لائے ہوئے نظام کے نفاذ میں تما م مسائل کا حل موجود ہے ۔ آپ کے نقشے قدم پر چل کر دین اور دنیا کی بہتر خدمت کی جاسکتی ہے آج کے مسلمان نے آپ کے ان احکامات کو نظر انداز کر دیا ہے یہی ہماری ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انھوں کہا کہ مسلمان اپنے گھروں میں دین اسلام کا پر چار کریں اور اپنی زندگیوں کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈالیں اس میں ہماری کا میابی اور بقا ء ہے ۔

متعلقہ عنوان :