ڈسڑکٹ ایجو کیشن آفیسر میل مردان نے کیڈر ز آسامیوں پر تقرریوں کیلئے میر ٹ لسٹ متعلقہ دفتر میں آویزاں کردی

بدھ 11 مارچ 2015 17:52

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) ڈسڑکٹ ایجو کیشن آفیسر میل مردان نے کیڈر ز آسامیوں پر تقرریوں کے لئے ابتدائی طور پر میر ٹ لسٹ متعلقہ دفتر میں آویزاں کردی ہیں ۔ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان حنیف اللہ نے سی ٹی،ڈی ایم،اے ٹی ،پی ای ٹی ، ٹی ٹی ،پی ایس ٹی اور قاری کے ابتدائی میرٹ لسٹ آویزاں کردی ہیں۔

(جاری ہے)

اور ان امیداواروں کو ہدایت کی ہے کہ اعتراض کی صورت میں تین دن کے اندر تحریر ی اپیل بمعہ سکولوں کی بنیاد پر این ٹی ایس رزلٹ اور مصدقہ اکیڈیمک اسناد کی فوٹو کاپی جمع کروائیں۔اس کے علاوہ سی ٹی ،پی ایس ٹی ،اے ٹی ،ٹی ٹی اور قاری کے امیدواران کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ دوہری سلیکشن کی صورت میں کسی ایک کا تحریری انتخاب جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :