الیکشن ٹربیونل نے این اے 122کے فیصلے پرنظر ثانی کیلئے دائرسردارایازصادق درخواست خارج کردی

بدھ 11 مارچ 2015 19:39

الیکشن ٹربیونل نے این اے 122کے فیصلے پرنظر ثانی کیلئے دائرسردارایازصادق ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) الیکشن ٹربیونل نے این اے 122کے فیصلے پرنظر ثانی کیلئے دائرسردارایازصادق درخواست خارج کردی ۔الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک کے روبرو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاتھاکہ این اے 122کے تفصیلی فیصلے میں ابہام ہے تفیصلی فیصلے میں ہونیوالی غلطیاں اورابہام دورکیے جائیں تفیصلی فیصلے میں مسترد ووٹوں سے متعلق غلط اعدادوشمار درج کیئے گئے ہیں دوران بحث ہمارے اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کرنے کو جواز پیش کیا جائے ہمارے اعتراضات کس قانون کے تحت مسترد کیئے گئے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردی ۔

متعلقہ عنوان :