سعودی عرب سے فوجی تعاون معاہدے کی تجدید نہیں کی جائیگی،سویڈن کا اعلان
بدھ 11 مارچ 2015 20:53
سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) سویڈن نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعاون کے معاہدے کی تجدید نہیں کرے گا،اس طرح وہ حقوق کے مسائل پر بڑھتی ہوئی تشویش کی وجہ سے دفاعی تعلقات کو مئوثر طور پر ختم کردے گا ۔وزیراعظم سٹیفن لوئفون نے 2005ء میں سعودی عرب اور سویڈن کے درمیان طے پانیوالے معاہدے کے بارے میں ایک سرکاری ریڈیو پر بتایا کہ یہ معاہدہ ختم کردیا جائے گا ۔
سوشل ڈیموکریٹ وزیراعظم نے سویڈن کی وزیرخارجہ مرگاٹ والس ٹوئم کے سعودی عرب پر عرب لیگ کے اجلاس میں اس کی تقریر میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کرنے کے ایک روز بعد خطاب کیا ہے۔سعودی عرب سویڈن کے ہتھیار کا تیسرا سب سے بڑا غیر مغربی خریدار ہے ، 2014ء میں ریاض نے 338ملین کرونر (37ملین یورو،39ملین ڈالر) مالیت کے ہتھیار خریدے۔(جاری ہے)
اس معاہدے پر ، جس کی مئی میں مزید پانچ سال کیلئے تجدید کی جانی تھی ، لوئفون کی سوشل ڈیموکریٹ نے شدید نکتہ چینی کی ہے جبکہ اس کی اتحادی گرین پارٹی نے اس کی واضح طور پر مخالف کی ہے۔
والس سٹروئم نے خال خال ہی سعودی عرب کی تعریف کی ہے لیکن جنوری میں انہوں نے بلاگر رائف بداوی کے ساتھ سلطنت کے سلوک کی نکتہ چینی کی جسے اسلام کی توہین کرنے پر 1000کوڑوں اور 10سال قید کی سزا دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.